ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اورولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ،وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اورابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خاننے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کیا،ولی عہد کچھ دیر بعدوزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے ،ملاقات میں علاقائی و عالمی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *