بالاکوٹ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے جواب حکومت دیگی: بھارتی ایئر چیف

نئی دہلی: (دی پاکستان پوسٹ آن لائن) شکست خوردہ بھارتی فضائیہ کے چیف بریندر سنگھ دھانووا کا کہنا ہے بالاکوٹ میں ہدف کو نشانہ بنایا، ہلاکتیں کتنی ہوئیں، کچھ معلوم نہیں، یہ حکومت بتائے گی، ابھی نندن جہاز اڑانےکیلئے فٹ ہے بھی یا نہیں فیصلہ تفصیلی طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔ بھارتی فضائیہ کے چیف بریندر سنگھ دھانووا 6 روز بعد آئے لیکن میڈیا کے سوالوں کے جواب نہ دے پائے، کئی سوالات پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بالاکوٹ میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں، میڈیا کے اس سوال پر بھارتی فضائیہ کے چیف ہڑبڑا گئے اور کہا کہ یہ حکومت بتائے گی۔ابھی نندن کے ان فٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا فیصلہ تفصیلی طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا کہ ابھی نندن جہاز اڑانے کے لئے فٹ ہے بھی یا نہیں۔ میڈیا کے تابڑ توڑ سوالوں سے بچنے کے لئے ایئر چیف بریندر سنگھ دھانووا نو مور کوسچن کی گونج میں دم دبا کر بھاگ نکلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *