علاج مکمل ہوتے ہی نواز شریف کو واپس بھیجا جائے: پاکستان کا برطانیہ کو خط

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے، خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *