ٹیکساس: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، 26 زخمی

ٹیکساس: (پاکستان فوکس آن لائن)امریکی ریاست ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع شہر الپاسو کے شاپنگ مال فائرنگ کا واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں ویک اینڈ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس حکام نے 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق 21 سالہ پیٹرک کروسز واقعہ میں ملوث ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ ریاستی تاریخ کا بدترین دن قرار، امریکی شہر الپاسو گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونج اٹھا۔ ایک مسلح شخص نے شاپنگ سینٹر میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز امریکا اور میکسیکو سرحد کے قریب واقع شاپنگ سینٹر پہنچے اور عمارت کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے ایک 21 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت پیٹرک کروسز کے نام سے ہوئی۔ پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کی تحقیقات نفرت انگیز جرم کے تناظر میں کی جا رہی ہے، ملزم سے برآمد مواد میں ممکنہ نفرت انگیز جرم کے اشارے ملے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا آنے والی اطلاعات بہت بری ہیں۔ الپاسو کے گورنر ڈی مارگو نے بھی واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کبھی نہیں سوچا تھا کہ الپاسو میں بھی ایسا کچھ ہو گا۔ گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا شہر میں وحشیانہ اقدام کیا گیا ہے۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے 26 افراد کو امدادی ٹیموں نے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *