ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2039 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا وائرس سے 82 افراد صحت یاب جبکہ26افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2039 تک پہنچ گئی، جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے،10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے تازہ اعدودشمار جاری کردیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مُلک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2039 ہے ۔پنجاب میںسب سےزیادہ 708 مریض رپورٹ ہوئے ، دوسرے نمبر پر سندھ میں 676 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 6, بلوچستان میں 158, گلگت بلتستان میں 184 مریض رپورٹ ہوئے۔ وفاقی دارلحکومت میں 54, خیبر پختونخواہ میں 253 کورونا وائرس مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مُلک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہےجبکہ مُلک میں 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد مُلک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی۔ مُلک میں زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1436 نئے ٹیسٹ کیےگئے۔اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 17331 ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ مُلک میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہے۔ 6335 بیڈز کی سہولیات کے ساتھ ہسپتالوں میں 861 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق مُلک بھر میں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم ہیں ۔ مُلک میں 8893 افراد اس وقت مختلف کورنٹائن سینٹرز میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی مہلک بیماری سے 82 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *