رانا ثنا اللہ کی لاک اپ میں قید کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا کی لاک اپ میں قید کی تصویر وائرل ہوگی جب کہ تفتیشی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاک اپ سے نکلنے والی تصویر پر تحقیقات شروع کردی۔ تصویر سوشل میڈیا پر کچھ غیر معروف اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی گئی۔
اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کی لاک اپ سے لیک ہونے والی تصویر کی تحقیقات کررہے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثناء لاک اپ میں قید ہیں اور کمر پر ہاتھ رکھ کے باہر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اے این ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ رانا ثناء کی لیک ہونے والی تصویر اے این ایف لاک اپ کی ہے یا کیمپ جیل کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کے لاک اپ تک جن کی رسائی تھی ان سے تحقیقات کررہے ہیں جلد معلوم ہوجائیگا کہ تصویر کس نے بنا کر وائرل کی۔
واضح رہےیکم جولائی کو رانا ثناءاللہ کو اے این ایف نے گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا تھا۔اگلے روز رانا ثناءاللہ کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *