بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

امرتسر: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے۔بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈز لگادیئے گئے ہیں اور بل بورڈز پروزیراعظم کے ساتھ بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
بھارت میں بھی وزیراعظم عمران خان کے نام اور کام نے دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی شہر کی سڑکوں پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر اور بل بورڈ لگا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے قیام اور افتتاح کی خوشی میں سکھ برادری نے امرتسر کی سڑکوں پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈ اور پوسٹر آویزاں کردیے ہیں۔شہر کی تمام بڑی شہراہوں اور چوراہوں پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر لگائی گئی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان’’بھارت میں نعرے لگ گئے،اسے کہتے ہیں تبدیلی ، بھارت پریشان ، خوش پاکستان ، نعرے لگ گئے بنے گا خالصتان ، اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب میں خصوصاً اور پورے بھارت میں عمومی طور پر اس وقت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کرتارپورکوریڈور کے حوالے سے کوششوں کو بہت پسند کیا جارہاہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب میں جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کے بینرز لہرائے جارہے ہیں، سکھ کمیونٹی ریلیوں کی شکل میں کرتارپورکو سکھوں کیلئے کھولنے پر خوشیاں منارہی ہے، بھارتی ان جلوسوں میں وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ نعرے بھی لگارہے تھے، وزیراعظم عمران خان زندہ باد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *