صمصام بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھا لیا

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک)صمصام بخاری نے بطور وزیر اطلاعات پنجاب حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پی ٹی آئی رہنما سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود تھے۔یاد رہے گزشتہ روز ہندو برادری کیخلاف بیان بازی اور ان کی دل آزاری کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان ماضی میں بھی متعدد بار غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے مشکل میں آتے رہے۔ صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے بعد بھی ان کو سخت تنبیہ کی گئی تھی۔ اس مرتبہ غیر ذمہ دارانہ بیان ان کی وزارت کو ہی لے ڈوبا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *