شعیب ملک کے 20سالہ کیریئر کا افسوسناک انداز میں اختتام

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ون ڈے کیرئیر ورلڈ کپ میں پاکستان کے سفر کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔شعیب ملک نے 14 اکتبور 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 19 سالہ ون ڈے کیرئیر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب ملک نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں، ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

بدقسمتی سے شعیب ملک کو ورلڈ کپ کا الوداعی میچ نہیں مل سکا، سابق کپتان نے اپنا آخری ون ڈے بھارت کے خلاف کھیلا جس میں وہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلانے کے حق میں تھے، تاہم ہیڈ کوچ نے شدید مخالف کی اور آل راونڈ کو میچ نہ کھیلنے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان طویل اور گرما گرم بحث ہوئی تھی۔قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو شامل کروانا چاہتے تھے، تاکہ آل راونڈر کو الوداع کیا جا سکے۔ تاہم مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کی تجویز قبول کرنے سے انکار کیا، اور شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ نہیں بننے دیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد شعیب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک کا یہ آخری ورلڈ کپ تھا، وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے آخری میچ میں بنگلادیش کو شکست دی تاہم اس میچ میں شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہ تھے۔ اس کے باوجود قومی ٹیم نے شعیب ملک کو میچ کے اختتام پر پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی شعیب ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *