انٹرپول کا حسین نواز کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) انٹر پول نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں انٹر پول نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے اس لیے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے۔ یاد رہے کہ حسین نوازشریف احتساب عدالت میں پانامہ کیس میں نامزد ہیں اور احتساب عدالت انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ حسین نواز اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں اس لیے ان پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا اسی لیے پاکستان نے انٹر پول سے اس معاملے میں معاونت مانگی تھی تاہم انٹرپول نے پاکستان کو تعاون فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *