چین نے صدر ٹرمپ کی بھارت کے ساتھ ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی

امریکا چین اوربھارت تنازع میں اپنا مفادحاصل کرنا چاہتا ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : (پاکستان فوکس آن لائن) چین نے بھارت کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش مسترد کر دی۔ دوسری جانب کورونا ویکسین سے متعلق چینی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اگر ویکسین بنانے میں کامیاب ہوتا ہے تو اس کے بعد بین الاقوامی تعاون بڑھایا جائے گا۔
بیجنگ میں نیوز کانفرنس کے دوران وانگ جی گانگ کا کہنا تھا کہ چین عالمی عوامی بھلائی کے لیے ویکسین کی دستیابی یقینی بنائے گا تاکہ اس سے دنیا بھر میں کورونا مریضوں کا علاج ہوسکے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا حکام مسافروں کی ملک میں آمد کے لیے ’فاسٹ ٹریک‘ داخلے کے انتظامات کر رہے ہیں۔بھارت کے ساتھ تنازع سے متعلق ٹرمپ کی پیشکش پر ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا چین اور بھارت کے درمیان تنازع میں امریکا اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتا ہے، کسی تیسرے فریق کی ثالثی کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی، انہوں نے کہا تھا امریکا، چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازع کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *