پی ایس ایل کا میدان آج کراچی میں سجے گا، شائقین پرجوش

کراچی(پاکستان فوکس آن لائن) دبئی کے بعد پی ایس ایل فور کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے جس کیلئے کرکٹ شائقین بے چین ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاکرا ہوگا۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز شام ساڑھے 7 بجے ہوگا جسے دیکھنے کیلئے آنےوالے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ہے جس کے تحت 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں آج میچ دیکھنے والوں کے لیے انتظامیہ نے کئی مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو پارکنگ مقامات پر آنا ہوگا جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔
اصل شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا
شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا جب کہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن موبائل فون ساتھ لے جاسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کے پہلے پلے آف مرحلے کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب ہوچکا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی جب کہ دو ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔تاہم پلے آف کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہے۔

پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچزصرف اورصرف اشتہارات کے بغیردیکھنے کیلئےوزٹ کریں
ویب سائٹ سے دیکھنے کیلئے
www.tapmad.com
اینورائیڈ پر دیکھنے کیلئے
http://bit.ly/tapmad_Android
آئی او ایس پر دیکھنے کیلئے
http://bit.ly/tapmad_iOS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *