جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

جوہانسبرگ: (پاکستان فوکس آن لائن) جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے تینوں طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جنوبی افریقی اوپنر نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا، رنز کی مشین ہاشم آملہ کا انٹرنیشنل کیریئر 15 سالوں پر محیط تھا، اس عرصے کے دوران انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں مجموعی طور پر 349 میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔
ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد زنز بنائے جس میں 55 سنچریاں اور 88 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ دلکش انداز سے بیٹنگ کرنے والے ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کی جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پروٹیز کھلاڑی کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔
ہاشم آملہ بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے تاہم مقامی اور بیرون ملک ٹی20 لیگز میں حصہ لیں گے۔اپنے بیان میں ساتھیوں اور بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ویسا کھیل پیش نہیں کرپارہا جیسا کرنا چاہیے لہذا خود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔
انہوں نے 15 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور 49.46 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے جن میں 27 سنچریاں شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں46.64 کی اوسط سے 9282 رنز بجائے جن میں 28سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ہاشم آملہ نے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 300 رنز کی تاریخی انننگز کھیلیں، یہ اعزاز ابھی تک کسی جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو حاصل نہیں ہے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 196 رنز کی یادگار اننگز بھی کھیلی تھی۔

ہاشم آملہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے خدواند کریم کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پروٹیز کے اس سفر کا حصہ بنایا جو کسی اعزاز سے کم نہ تھا، اس سفر کے دوران میں نے کئی سبق سیکھے اور کئی نایاب دوست بنائے۔124 ٹیسٹ اور 181 ون ڈے میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے آملا نے کہا میں اپنے والدین کی دعاؤں، محبت اور مکمل سپورٹ پر ان کا شکر ادا کرتا ہوں، ان کی بدولت میں اتنے سالوں تک پروٹیز کے لیے کھیل سکا، اس کے ساتھ ساتھ میں اپنی اہلخانہ، دوستوں، کھلاڑیوں اور سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عظیم بلے باز نے کہا کہ مشکل وقتوں نے فینز نے ہمیشہ مجھے قوت بخشی اور کامیابی پر ہمارے ساتھ جشن منایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *