پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، انڈیکس میں 2275 پوائنٹس کی کمی

شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ کو 45 منٹ کے لیے معطل کرنا پڑا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2275 پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں کریش کرگئی اور سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کا ہی شدید مندی سے ہوا اور 100 انڈکس میں 2375 کی پوائٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے چند منٹ کے دوران ہی انڈکس میں 5 اعشاریہ 83 فیصد کم ہوا، مجموعی طور پر انڈکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قواعد کے مطابق مارکیٹ 4 فیصد گرنے کی صورت میں خودکار نظام کے تحت بند ہوجاتی ہے اور ٹریڈنگ بند کردی جاتی ہے لیکن ان قواعد پر آج پہلی مرتبہ عمل کیا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد 100 انڈکس 36112 پوائنٹس پر آیا تو حصص کی خرید و فروخت 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔جب وقفے کے بعد دوبارہ لین دین کا آغاز ہوا تو پھر بھی مندی کا رجحان جاری رہا اور انڈکس 6 فی صد کمی کے بعد 2375 پوائنٹس کم ہو گیا۔سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *