بھارت میں فضائی آلودگی،پنڈتوں نے دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنا دیئے

بھارت میں فضائی آلودگی نے جہاں شہریوں کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے وہیں مودی کے حلقہ انتخاب واراناسی میں ایک مندر کے پنڈت نے دیوی دیوتاؤں کے چہروں پر ماسک پہنا دیئے۔عالمی تنظیموں کی جانب سے بھارتی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہر قرار دیئے جاچکے ہیں جہاں ہر شخص اپنے منہ پر ماسک لگائے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچنے کی کوششوں میں جُتا ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے بھی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسی ضمن میں ریاست اتر پردیش کے ایک مندر میں رکھے ہوئے شنکر دیوتا اور ان کی دیویاں پاروتی، درگا اور کالی ماتا سمیت سائیں بابا کی مورتیاں بھی ماسک پہنے ہوئے ہیں جس سے ان کا منہ اور ناک ڈھکا ہوا ہے۔ یہ ماسک پنڈتوں نے دیوی دیوتاؤں کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے پہنائے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب واراناسی کے ایک مندر کے پنڈت ہریش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ فضا میں زہریلے مواد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
پنڈت پریش مشرا نے مزید انکشاف کیا کہ سردیوں میں ہم ان مورتیوں کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتے ہیں تاکہ سخت سردی سے محفوظ رہیں۔ ماسک پہنے ان دیوی دیوتاؤں کی وجہ سے مندر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *