پریانکا گاندھی کا گجرات میں جارحانہ انداز، آئندہ لوک سبھا الیکشن آزادی کی لڑائی سے کم نہیں

گجرات: (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس جنرل سکریٹری نےاپنی پہلی انتخابی تقریرمیں کہا کہ آج ہندوستان میں جوکچھ بھی ہورہا ہے، وہ مایوس کن ہے۔ جتنی جدوجہد ہمیں ملک کی آزادی میں کرنی پڑی، اتنی ہی اب کرنی پڑے گی۔لوک سبھا انتخابات 2019 سے قبل گجرات میں منعقد ہونے والی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے اپنے پہلے انتخابی تقریرمیں کہا کہ آج ہندوستان میں جوکچھ بھی ہورہا ہے، وہ مایوس کن ہے۔ آئندہ لوک سبھا الیکشن پورے ملک کے لئے بہت ہی اہم ہے۔پریانکاگاندھی نے کہا کہ ہمارے ادارے برباد ہورہے ہیں۔ آپ کو بیدارہونےکی ضرورت ہے۔ یہ الیکشن آپ سب کے لئے بہت اہم ہے۔ ہمیں اپنے مدعوں کو پہچاننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مدعے اٹھائیں اوراپنے لیڈروں سے صحیح سوال پوچھیں، جتنی جدوجہد ہمیں ملک کی آزادی میں کرنی پڑی، اتنی ہی اب کرنی پڑے گی۔پریانکا گاندھی نے بی جے پی سے سوال پوچھنے کے لہجے میں کہا کہ دو کروڑروزگارکہاں دیئے گئے ہیں۔ ہرایک ووٹرکا ووٹ ان کا ہتھیارہے، اس لئے فضول کے موضوعات کو اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جوموضوع آپ کے کام کے ہوں، وہیں موضوع اٹھائیں۔اس سے قبل کانگریس صدرراہل گاندھی، یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پرسخت حملہ کیا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ فاشسٹ، نفرت، غصے اوربھید بھاو کی پالیسی والی بی جے پی – آرایس ایس کو شکست دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوگی۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی وزیراعظم نریندر مودی اوران کی حکومت کی پالیسیوں پرجم کرحملہ کیا۔یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کہا کہ قومی سلامتی سےسمجھوتہ کرکے سیاست ہورہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی متاثربننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اصلی متاثرعوام ہے۔ واضح رہےکہ کانگریس کمیٹی کی میٹنگ آج گجرات میں 58 سال بعد ہورہی ہے۔ واضح رہےکہ میٹنگ سے قبل سونیا گاندھی، راہل گاندھی، منموہن سنگھ اورکانگریس کے بڑے لیڈروں نےاحمد آباد میں سردار بلبھ بھائی پٹیل کے نیشنل میوزیم میں انہیں خراج عقیدت پیش کی۔وہیں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی وزیراعظم نریندرمودی کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پرحملہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بد سے بدترہوگئی ہے۔ ساتھ ہی منموہن سنگھ نےکہا کہ آج لوگوں کویوپی اے حکومت کی حصولیابیاں بتانےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مرکزی حکومت آج جھوٹی اور غلط تشہیرکررہی ہے۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرمظلوم بننے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *