اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب کاروبار روک دیا گیا

کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی، ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ کاروباری سرگرمیاں معطل

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے اور جمعے کو کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ ایک ہفتے میں 3 مرتبہ ہے کہ مندی کے باعث کاروبار کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 35 ہزار956 پر تھا اور پہلے 30 منٹ میں انڈیکس1682 پوائنٹس نیچے گیا۔
انڈیکس میں 4 اعشاریہ 68 فیصد کمی کے بعد خودکار طریقہ کے تحت مارکیٹ فریز ہوگئی اور کاروبارعارضی طورپربند کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب سرمایہ کار محتاط ہیں۔ شدید مندی کے سبب کاروبار سرگرمیاں45 منٹ کیلئے روک دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی 100 انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی 100انڈیکس میں 1324پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطی کر دی گئی تھیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *