راولپنڈی دھماکا، سی ٹی ڈی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

دھماکہ میں آفرین نامی شخص جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی دھماکہ گزشتہ رات کوئلہ سینٹر چوک صدر بازار میں ہوا جس میں آفرین نامی شخص جاں بحق جب کہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں آئی ای ڈی مواد استعمال کیا گیا جو ایک الیکٹرک پول کے قریب نصب کیا گیا، بارودی مواد کی بھاری مقدار استعمال کی گئی تاہم بال بیئرنگ استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ دھماکے سے پھلوں کی 2 ریڑھیاں اور 2 موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *