سلامتی کونسل: چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوا دی

چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن)چین اس سے قبل بھی تین بار مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ایک بار پھر رکوادی۔مسعود اظہر کے خلاف قرارداد فرانس، امریکا اور برطانیہ نے پیش کی تھی، قرارداد منظور نہ ہونے پربھارت کو مایوسی، کہا کہ اب جیش محمد کے رہنما کے خلاف ایکشن میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا جس میں مسعود اظہر پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ قرارداد پرفریقین سے رابطے میں رہے ہیں اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی، تمام فریقین کیلئے قابل قبول حل مسئلے کا مناسب حل ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ چوتھی بار ہے جب چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ویٹو کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد 27 فروری کو فرانس، برطانیہ اور امریکا نے پیش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *