فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاؤن ہو گئی ہے اور صارفین اس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر واٹس ایپ ڈاؤ ن کا ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیاہے اور دنیا بھر سے صارفین فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر رسائی نہ ملنے سے متعلق اپنے اپنے تجربات کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔دراصل واٹس ایپ اور انسٹا گرام فیس بک کی ہی ملکیت ہیں ۔واضح رہے اس وقت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایک خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ عام صارفین ہی نہیں بلکہ بڑے بڑے دفتر اور میڈیا ہاوئسز کے کام کا انحصار بھی اب واٹس ایپ اور فیس بک پر ہی ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *