وزیراعظم نے 2 دن کیلئے سرکاری اورسیاسی مصروفیات ترک کردیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔
طویل عرصے بعد وزیراعظم نے دو دن کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کر دیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے۔ ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد انہوں نے ویک اینڈ اہل خان خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اوراس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دوروزتک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *