پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 34 ہزار تک گرگیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 34 ہزار کی سطح تک گرگیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 36 ہزار سے 34400 کی سطح تک گرگیا۔ 16سو پوائنٹس کی کمی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی، خودکار نظام کے تحت 4 فیصد سے زائد اُتار چڑھاؤ پر مارکیٹ میں کاروبار معطل کردیا جاتا ہے۔
گزشتہ ہفتے پیر، جمعرات اور جمعہ کو بھی مارکیٹ ہالٹ کے تحت ٹریڈنگ 45 منٹ تک بند کی گئی تھی۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 157 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *