امریکامیں اہم شخصیات اورکمپنیزکے ٹوئٹر اکائونٹ ہیک

بل گیٹس، مائیک بلوم برگ،جیف بیزوس، ایپل کمپنی اوراوبر کا ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہوا

امریکامیں اہم شخصیات اورکمپنیزکے ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کرلئے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدرباراک اوباما، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس، مائیک بلوم برگ،جیف بیزوس، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اوراوبر کا ٹوئٹراکاونٹ ہیک کیا گیا ہے۔امریکا کی سیاسی اور معروف کاروباری شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے صارفین کو ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کردی جائے گی۔دوسری جانب انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ اکاوئنٹ ہیک ہونے سے آگاہ ہیں، مسئلہ پر قابو پانے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے کام کررہے ہیں اور بہت جلد صارفین کو آگاہ کریں گے جبکہ ٹوئٹرکی جانب سے ہیک اکاونٹس کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *