جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور نیب کے سامنے پیش

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئیں۔ فریال تالپور کو نیب نے آج جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور اس سلسلے میں وہ اسلام آباد میں واقع نیب کے دفتر میں پیش ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال تالپور سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) نے تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ نیب نے فریال تالپور کو 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے جس کا جواب 15 روز کے اندر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فریال تالپور کو 15 روز کے بعد دوبارہ نیب میں پیش ہونا ہوگا۔واضح رہےکہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *