وزیراعظم عمران خان کا روزانہ پارلیمنٹ آنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت نے اپوزیشن کے متوقع اکٹھ اور ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کا پلان بنالیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پارلیمانی سیاست میں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے روزانہ پارلیمنٹ آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپوزیشن کا احتجاج سڑکوں پر ہو یا پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر، حکومت ہرجگہ بھر پور تیاری سے جواب دے گی۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ پر بحث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس آئینگے۔
وزیر اعظم عمران خان بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت پارلیمنٹ ہاوس میں موجود اپنے چیمبر میں بیٹھیں گےاوراتحادیوں کی بھرپور قیادت کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان آج پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم روزانہ دو سے تین گھنٹے پارلیمنٹ ہاوس میں موجود رہیں گے۔وزیراعظم آج کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *