وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 6 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

عیدالفطر کی چھٹیاں22 مئی سے27 مئی تک ہوں گی، وزارت داخلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں جمعہ 22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران تمام کاروبار، عوامی مقامات، مارکیٹیں بند رہیں گی اور صرف میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھولی جائیں گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر پر ایک ہفتہ کی چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظوری کے بعد نوٹیفکشن جاری ہوگا۔ واضح رہےوزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *