مودی حواس باختہ، کلبھوشن کیس میں،بھارتی شکست کو بھی فتح قرار دیدیا

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارت نے کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے فیصلے کو اپنی فتح قرار دیا، کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خودساختہ منطق کا سہارا لیتے ہوئے کلبھوشن کیس میں بھارت کی تاریخی شکست کو اپنی مرضی کا رنگ دینے کی کوشش دیتے نظر آئے، انہوں نے کہاکہ سچ اور انصاف غالب آ گئے، مجھے یقین ہے کلبھوشن کو انصاف ملے گا۔
بھارتی سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اس فیصلے کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ انڈیا کے لیے ایک زبردست جیت ہے ۔ ادھر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے، نئی دہلی کلبھوشن کی واپسی تک جدوجہد کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *