وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے۔
اجلا س اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔ پارٹی کی تمامسینئر لیڈر شپ کو اجلاس میں بلا لیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی اجلاس میں مدعو کر لیا گیا۔
کور کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہو گی، پارٹی قیادت حالات کا جائزہ لے کر آئندہ حکمت عملی طے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *