آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور پر 4 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز منطقی انجام کے قریب پہنچ لگے۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری اور فرالع تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے ایک بار پھر جیل میں اے سی کا معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا عدالت نے کہا تھا اے سی دیں لیکن نہیں دیا گیا، آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔
اس موقع پر عدالت میں موجود فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی جس پر جج محمد بشیر نے کہا ریفرنس کی نقول موجود ہیں، آپ کو ابھی دے دیتے ہیں، ریفرنس کی نقول کی تقسیم کے بعد آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت اب 4 اکتوبر کو ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *