برطانوی وزیراعظم کا ملک بھر کے تمام اسکولز جمعہ سے بند کرنے کا اعلان

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں تمام اسکولز جمعہ کی شام سے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر برطانیہ میں تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکولوں کو اعلان کے مطابق تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسنکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جمعہ سے تا حکم ثانی تمام اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے اعلان کردہ فیصلے کے متعلق کہا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کو بچوں میں پھیلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام برطانوی شہریوں پہ لازم ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔بورس جانسن نے مشورہ دیا ہے کہ کھانسی و زکام کی صورت میں کم از کم سات دن کے لیے گھر پر قیام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرایک فرد میں بھی وائرس کی تصدیق ہو تو پورا خاندان آئندہ دو ہفتے تک علیحدہ رہے۔برطانیہ کے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مئی اور جون میں ہونے والے سالانہ جی سی ایس سی کے امتحانات بھی مؤخر کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا جا چکا ہے۔ برطانیہ میں آج کورونا وائرس سے 32افراد مزید ہلاک ہوگئے جس کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے جبکہ کل مریضوں کی تعداد 2ہزار 626 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *