عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے تہلکہ خیز سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

ویڈیو میں محسن سعید کو قتل میں استعمال ہونیوالی چھریاں خریدتے دیکھا جا سکتا ہے

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)میٹروپولیٹن پولیس نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی، ویڈیو میں محسن سعید کو قتل میں استعمال ہونیوالی چھریاں خریدتے اور عمران فاروق کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جی این این کے مطابق ایک طرف ایم کیو ایم کےسابق رہنماعمران فاروق کےقاتلوں کو سزا سنائی گئی۔۔تودوسری طرف لندن پولیس نے پہلی بارڈاکٹرعمران فاروق کے قاتلوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی۔۔فوٹیج میں محسن سعیدکو اےٹی ایم سے پیسے نکلواتے اور قتل میں استعمال ہونیوالی چھریاں خریدتے دیکھاجاسکتاہے۔
لندن پولیس نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیساتھ معاہدے کے تحت ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ایک شخص کو سزاسنادی گئی ہے۔قتل کی تہہ تک پہنچنے کیلئے سراغ رساؤں نے ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز دیکھیں بلکہ چار ہزار عینی شاہدین سے بھی بات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *