وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ یہ ملاقات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان اور آئی ایس آئی سربراہ کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *