لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا سن کر کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے کہ اس دوران انہیں گرفتار کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
مقدمے کے بعد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ آج جب وہ احتجاج کرنے نیب آفس جارہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازا کے پاس پولیس نے گرفتار کرلیا۔اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صفدر کو گرفتار کرنا حکومت کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے انہیں نواز شریف کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا، اگر شر انگیز تقریر پر گرفتار کرنا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے جن کی تقاریر کی ویڈیوز موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *