وزیرستان میں شہید ہونیوالے کیپٹن صبیح ابرار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید کی نمازجنازہ میں اعلی فوجی و سول افسران سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیرستان میں امن دشمنوں سے جھڑپ کے دوران مادر وطن پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن صبیح ابرار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔کیپٹن صبیح ابرار کو راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں آبائی گاوں پنیالی میں سپردخاک کیا گیا، شہید کی نمازجنازہ میں اعلی فوجی و سول افسران سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کی طرف سے کیپٹن صبیح ابرار کے والدین کو قومی پرچم اور شہید کی وردی پیش کی گئی۔
گزشتہ روز وزیرستان کے علاقہ گہرون کے قریب سرحدی علاقہ میں پٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید احمد ستی وطن پر قربان ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *