پاک فوج میں تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈی جی جے ایس مقرر

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج میں اعلی سطح کی تقریاں ہوئی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کردیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف مقررکیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقررہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جزل سٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عدنان کورکمانڈر بہاولپور تعینات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 12اپریل کو پاک فوج کے چارمیجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔
اپریل کے پہلے ہفتے میں بھی پاک فوج کے 40 آرمی آفیسرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ پروموشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *