بورس جانسن بریگزٹ بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے میں کامیاب

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بریگزٹ بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئے، شاہی منظوری کے بعد بریگزٹ بل قانون بن جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہاؤس آف کامنز نے ہاؤس آف لارڈز کی طرف سے بل میں ترمیم کی تجویزکو رد کردیا۔ ایوان بالا کی طرف سے مسترد کیے گئے بریگزٹ بل کو ہاؤس آف کامنز میں دوبارہ منظورکرلیا گیا۔
ہاؤس آف کامنز نے بل کو دوبارہ ہاؤس آف لارڈز بھیج دیا جہاں اسے منظوری کے بعد شاہی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے باقاعدہ انخلا 31جنوری کو ہورہا ہے۔ شاہی منظوری کے بعد بریگزٹ بل قانون بن جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *