پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز آج کوئٹہ اور لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائٹڈ سے ٹکرائیں گے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں آج بھی دو بڑے دلچسپ مقابلے ہوں گے، پہلے میچ میںکراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے پھر لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
آج کا سنڈے فُل کرکٹ فن ڈے ہو گا، پی ایس ایل کے دو میچ شیڈول، شہر قائد میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ پی ایس ایل فائیو میں فاتحانہ انٹری ڈالنے والی ٹیمیں دوپہر دو بجے آمنے سامنے آئیں گی، عماد وسیم کو میزبان ہونے پر مان تو سرفراز احمد کی بطور دفاعی چیمپئن پہچان، دونوں کے ہائی مورال نے کرکٹ مقابلے کو ہائی وولٹیج بنا دیا۔
دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا، اپنی سر زمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے پہلا میچ ہارنے والے قلندرز جیت کے لیے پرجوش ہیں، ادھر دوبار کی فاتح ٹیم کو بھی کامیابی کی بڑی امید ہے، قذافی اسٹیڈیم میں یہ میچ شام سات بجے شروع ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *