سعودی خاتون نے فارمولا کار ریس میں حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

سعودی عرب میں ہونے والی فارمولا کار ریس میں پہلی بار خاتون ڈرائیور ریماجفالی نے شرکت کرکے تاریخ رقم کردی۔ریما جفالی سعودی عرب میں کار ریس میں حصہ لینے والی پہلی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل دبئی ،برطانیہ اور بھارت میں ہونے والی فارمولا کار ریس میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔دبئی میں ہونے والی کار ریس میں وہ لائسنس یافتہ پہلی سعودی خاتون کار ریسر کی حیثیت سے شریک تھیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سال 24 جون 2018 کو خواتین کوگاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس سے قبل سعودی عرب دنیا کا واحد ملک تھا جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ریاض میں ہونے والی کار ریس میں 27 سالہ ریما جفالی نے چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں اپنا لیپ ایک منٹ 39 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

جدہ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ریما جفالی کا کہنا ہے کہ ‘گاڑی چلانا میرے بچپن کا خواب تھا اور چھوٹی عمر میں بھی گڑیوں سے کھیلنے کے بجائے گاڑیوں سے کھیلنا پسند کرتی تھی، گاڑیوں سے متعلق خبریں پڑھنا ، نئے آنے والے ماڈلز کے بارے میں جاننا ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے۔ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے پر ریما کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے لیے انتہائی اہم موقع تھا۔ مجھے امید تھی ایک دن آئے گا جب سعودی عرب میں خواتین گاڑی چلاسکیں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *