عوام کیلئے بڑی خوشخبری، گیس کے وسیع ذخائر ملنے کی امید

اسلام آباد: (پاکستان پوسٹ آن لائن) عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ بحیرہ عرب کے گہرے پانیوں سے گیس کے وسیع ذخائر ملنے کی امید ہے، ڈیپ ڈرلنگ کے دوران پریشر کک مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق گہرے سمندر میں سوئی سے بھی زیادہ گیس ذخائر ملنے کا امکان ہے۔ بحریہ عرب کے پانیوں میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 3 ہزار میٹر تک ڈرلنگ ہو چکی ہے۔الٹرا ڈیپ ڈرلنگ 4 ہزار میٹر سے زائد تک کی جائے گی۔ ڈرلنگ سمندر میں کیکرا ون نامی کنویں میں کی جا رہی ہے۔ پی پی ایل، اوجی ڈی سی ایل، ای این آئی اور ایگزون موبل ڈرلنگ میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *