ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے دی

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کی باضابطہ منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق توقع ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کے دو اعلیٰ عہدیدار علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بھی آئندہ چند روز میں معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔
ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *