آل ٹائمز ورلڈکپ ٹیم : وزیراعظم پاکستان عمران خان کپتان مقرر

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ورلڈکپ 2019 سے قبل آل ٹائم ورلڈکپ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ ٹیم میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم کو بھی شامل کیا گیاہے۔
کرک انفو کے 22 اسٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔
سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا متفقہ انتخاب تھے۔آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے اور ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 جب کہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے اور ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، پاکستان اور سری لنکا کے 2،2 جب کہ بھارت، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔
آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم ایڈم گلکرسٹ، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، ویون رچرڈ، کمار سنگاکارا، کپتان عمران خان، لانس کلوزنر، وسیم اکرم، شین وارن، متھایا مرلی دھرن اور گلین میگرا پر مشتمل ہے۔کمار سنگاکارا کے مقابلے کے لیے سینتھ جے سوریا، اسٹیو واہ، کپل دیو اور اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ تھا تاہم سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائمز ورلڈکپ ٹیم کے لیے منتخب کیا جب کہ سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویوین رچرڈ اور عمران خان ٹیم میں شامل ہیں اور 9 کھلاڑی کلر کٹ میں ورلڈکپ کھیلے ہیں۔ٹیم کے کپتان عمران خان 1992 ورلڈکپ کے ہیرو ہیں۔ عمران خان نے اپنے ورلڈکپ کیرئیر میں 28 میچز کھیلے جس میں 35.05 کی اوسط سے 6666 رنز اور 19.23 کی اوسط سے 34 وکٹیں حاصل کیں، جیوری نے عمران خان کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *