آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی وزرات دفاع کے دورے کے موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نیک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔انہوں نے بتایا کہ دنوں وفود کے مابین خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
خیال ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 20 جون کو برطانیہ پہنچے جہاں انہوں نے برطانونی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں اتوار آرمی چیف نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ بھی دیکھا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی سیکیورٹی اور عسکری تنازعات پر مشتمل تھینک ٹینک ’انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز‘ میں پاکستان میں سیکیورٹی امور سے متعلق اظہار خیال کیا۔واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’پاکستان دیرپا، پائیدار اور ناقابل تردید امن اور استحکام کرنے والا ہے جس میں مکمل کامیابی کے لیے عالمی شراکت داری اور تعاون ضروری ہے‘۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ’بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری کے رجحانات میں اضافہ ہوا جو ممالک کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے‘۔انہوں نے واضح کیا کہ ’جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا گہرا تعلق تقاضہ کرتا ہے کہ طویل عرصے سے زیر التوا تنازعات کا حل نکالا جائے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *