پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ترک صدر طیب اردوان اور ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مل کر ’’اسلاموفوبیا‘‘ کو روکنے کے لیے انگریزی زبان میں ایک مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے عظیم مذہب کی درست انداز میں ترجمانی کرے گا۔
تین بڑے اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور پاکستان نے دنیا میں اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے خصوصی انگریزی چینل متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا کہ تینوں ممالک مل کر ایک ’انگریزی چینل‘ شروع کریں گے۔سوشل میڈیا بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ انگریزی چینل “اسلاموفوبیا” سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب “اسلام” کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

اس چینل سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں اس کے ذریعے ان کا ازالہ کیا جائےگا اور توہین رسالت ﷺکے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی واقفیت کے لیے سیریز، فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *