ملک میں کوروناکاپھیلائوتیز، مریضوں کی تعداد57ہزار سےتجاوزکرگئی

جاں بحق افراد کی تعداد1197،جبکہ 18,314افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھرمیں کورونا کے1 ہزار365 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705تک ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 اموات کے بعد مجموعی تعداد1 ہزار 197 تک جاپہنچی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار365 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705تک تک جا پہنچی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید30 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد1197 تک جا پہنچی ہے ۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں میں 407 افرادکی حالت تشویشناک ہے ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعدا د سب سے زیادہ ہے ، سندھ میں کیسز کی تعداد 22 ہزار 934 ہوگئی ۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد20 ہزار 654 ہوگئی ، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 728، خیبرپختونخواہ 8 ہزار 80 ہوگئی ۔بلوچستان میں کیسز کی تعداد 3 ہزار 468، آزاد کشمیر میں 121 جبکہ گلگت بلتستان میں 630 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا کے اب تک 18 ہزار 314 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *