افغان صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو ہوگا

کابل: (پاکستان فوکس آن لائن)افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کا اعلان 17 اکتوبر کو متوقع ہے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک تھا تاہم افغان الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا دورانیہ دو گھنٹے بڑھایا جس کے بعد پولنگ 5 بجے تک جاری رہی۔ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور افغان الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج 17 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔ صدارتی انتخابات میں افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت 14 امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے موجودہ صدر اشرف غنی سمیت 18 اميدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ کامیاب امیدوار کو اس مرحلے میں 50 فیصد ووٹ درکار ہوں گے۔ صدارتی الیکشن ميں رائے دہی کے ليے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 9.6 ملين ہے۔
انتخابی عمل کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جس کے لیے ملک بھر ميں تقريباً 72 ہزار پوليس اہلکار تعينات ہيں جب کہ مزيد بيس سے تيس ہزار اہلکاروں کو کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا تھا۔قبل ازیں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے مختلف علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے تھے جس میں عوام کو الیکشن کے دن گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ پولنگ اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ1992 سویت یونین کے افغانستان سے واپسی کے بعد مملکت کے چوتھے صدر کا انتخاب کیا جا رہا ہے اس سے قبل صبغت اللہ مجددی، برہان الدین، حامد کرزئی اور موجودہ صدر اشرف غنی صدارت کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *