دوماہ میں 400 ہلاکتیں،عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

بغداد: (پاکستان فوکس آن لائن) عراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔عراقی وزیراعظم نے آرمی کمانڈر کو بھی برطرف کر دیا۔
وزیراعظم کے دفترسے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفٰی پارلیمنٹ میں پیش کریں گے تاکہ وہ اس بات پر غور کر سکے کہ نیا وزیراعظم کون ہو گا۔ ان کا کہناتھا کہ انہوں نے مذہبی رہنما آیت اللہ علی السیستانی کا خطاب بڑی فکر مندی سے سنا ہے اور ان کے مطالبے کے جواب میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراق میں یکم اکتوبر سے جاری مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف پر تشدد احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔عراق میں رواں سال یکم اکتوبر کودارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں احتجاج شروع ہوا تھا، پولیس کی جانب سے بغداد کے تحریر اسکوائر اور دیگر شہروں میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *