ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا، عید میلاد النبی ﷺ 10 نومبر کو ہوگی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں ربیع الاول سن 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ربیع الاول کل 30 اکتوبر جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 10 اکتوبر کو ہوگی۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں صوبائی دارالحکومتوں کے زونل دفاتر میں بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے۔
مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےارکان سمیت محکمہ موسمیات کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ہری پور، مینگورہ سوات، راولپنڈی، اسلام آباد اور عمر کوٹ سمیت ملک کے دیگر حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق رائے سے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند 28 اکتوبر کی شب 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو گیا تھا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 33 گھنٹے 40 منٹ تھی۔ غروب افتاب کے بعد چاند 72 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *