کورونا بے قابو، ملک میں ریکارڈ 78 زندگیاں نگل گیا، 66 ہزار 457 متاثر

جاں بحق افراد کی تعداد1395،جبکہ 24,131افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کوروناوائرس سے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 78 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1395ہوگئی۔ 2ہزار429 نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 66 ہزار 457 تک جا پہنچی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہزار457 تک جا پہنچی ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 78 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد1395تک جا پہنچی ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 439 ہوچکی ہے جبکہ پنجاب میں 24 ہزار104 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 427مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 26 ہزار113 افراد کوروناسےمتاثرہوئے ہیں ۔خیبرپختون خوا میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں صوبے میں اب تک 445 افرادزندگی کی بازی ہار گئے ۔ خیبرپختونخوامیں 9067 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 87 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں46اموات ہوئیں ہیں ۔ اسلام آباد میں 23 ،گلگت بلتستان میں9 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ، اسلام آبادمیں 2192 جبکہ گلگت بلتستان میں 660 افرادکوروناکا شکارہوئے ہیں۔آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 234 ہوگئی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں کوروناسےاب تک 24131 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں ۔ ملک بھر کے 727 ہسپتالوں میں 4,175 مریض زیر علاج ہیں ۔جبکہ 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پاکستان میں اب تک 2لاکھ 94ہزار894 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 532,037 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *