خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کر دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھیں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کے انبار لگائے۔ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیر اور بھٹو کو بیچنا بند کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بینظیر بھٹو کا نام نکالنا چاہتے ہو، اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے قربانی دی، عمران خان تم بینظیر کا نام ہٹانا چاہتے ہو مگر لوگوں کے دلوں سے کیسے نام ہٹاؤ گے، جو تاریخ خون سے لکھی جائے اس کا نام پانی سے نہیں مٹایا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *