دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ 31 ملین پاونڈ لے کر فرار

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ علیحدگی کے بعد 31 ملین پاونڈ اور اپنے دو بچے لے کر جرمنی فرار ہو گئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ حیٰی الحسین نے جرمنی میں پناہ کی درخواست دی ہے۔ 45 سالہ پرنسز حیٰی الحسین اپنی 11 سالہ بیٹی جلیلہ اور سات سالہ بیٹے زید کو بھی ساتھ لے گئی ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک جرمن سفیر نے انہیں دبئی سے فرار ہونے میں مدد کی لیکن جرمنی نے اس الزام پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔حیٰی الحسین اردن کے موجودہ حکمران عبداللہ کی بہن ہیں اور 2004 میں ان کی شادی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد سے ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد محمد بن راشد کی اہلیہ خلا لینا چاہتی ہیں۔ایمریٹس لیکس کے مطابق اردن اور دبئی نے جرمن حکومت سے کہا ہے کہ شہزادی اور بچوں کو واپس کیا جائے لیکن برلن نے اس مطالبے کو رد کردیا ہے۔

محمد بن راشد المکتوم نے بیوی کے اس فعل کو غداری قرار دے دیا اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب انہیں فرق نہیں پڑتا کہ حیا جیے یا مرے۔ ذرائع کے مطابق شہزادی حیا بنت حسین حکمرانِ دبئی سے طلاق لینا چاہتی تھیں لیکن جب وہ کامیاب نہ ہو سکیں تو 45سالہ شہزادی اپنے 7سالہ بیٹے اور 11سالہ بیٹی کو لے کر فرار ہو گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حیا بنتِ حسین دبئی سے فرار ہو کر جرمنی چلی گئی ہیں اور اب وہ وہیں رہائش اختیار کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے جرمنی کی حکومت سے سیاسی پناہ بھی مانگ لی ہے اور سیاسی پناہ کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہزادی جاتے ہوئے اپنے ساتھ 31ملین پاوٴنڈ بھی لے گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حیا بنتِ حسین اردن کے بادشاہ عبدللہ کی سوتیلی بہن ہیں۔ ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ لندن میں بھی چھپی ہو سکتی ہیں۔ حکمرانِ دبئی نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ سے اپنی بیوی کے بھاگ جانے کو غداری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے اپنا یہ پیغام اشعار کی صورت میں لکھ کر شئیر کیا ہے۔

View this post on Instagram

عشتي ومتي بــعـض الـخـطـا إســمـه خـيـانـه ونــــتـــي تــعــديــتـي وخــنــتــي يــاخــايــنــه اغــــلـــى امــــانـــه كـــشــفــت مــلــعــوبـك ونـــتـــي كـــذبــك تـــــرى ولـــــى زمــانــه مــايــهــمـنـا كــــنــــا وكـــنــتــي عــــنـــدي بـــراهــيــن الادانــــــه عــلــى الــــذي انــتــي فـعـلـتـي ارخـــيـــت احــصــانــك عــنــانـه واكــبــر خــطــا انــــك كــذبـتـي تــــدريـــن بــافــعــالـك اهـــانـــه لـــكــن لـنـفـسـك بــــس هــنـتـي مـــاعــاد لـــــك عــنــدي مــكـانـه ســيــري لــمــن فــيـه انـشـغـلتي وخــلــيـهـا تــنـفـعـك الــشـطـانـه مــايـهـمـنـي عــشــتــي ومـــتــي شعر الشيخ محمد بن راشد آل مكتوم

A post shared by sultan41 (@sultan41) on

خیال رہے کہ اپریل 2018 میں شیخ محمد بن راشد کی دوسری بیوی سے بیٹی لطیفہ بھی بھاگ کر بھارت جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بنیادی حقوق کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا جو یہ اقدام اٹھانے کا سبب بنا۔لطیفہ نے بیان دیا تھا کہ ہمیں تین بہنوں کو اپنے پاسپورٹ رکھنے کی اجازت نہیں اور دبئی سے باہر جانے کے لیے بھی اجازت طلب کرنی پڑتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *